عمران خان کے بیٹوں کے نائیکوپ مؤثر، جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان آخری بار 2022 میں نائیکوپ پر پاکستان آئے تھے اور آج بھی اگر وہ چاہیں تو پاکستان آسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ دونوں کے نائیکوپ کارڈز مؤثر ہیں، اس لیے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ حکومت انہیں ویزا نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیٹوں کے پاس نائیکوپ موجود ہونے کی صورت میں انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں اور وہ جب چاہیں پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ سلیمان خان کا نائیکوپ موجود ہے جو 6 جنوری 2030 تک مؤثر ہے، جبکہ قاسم خان کا نائیکوپ بھی موجود ہے جو 8 نومبر 2032 تک مؤثر ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاندان یا پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تاثر دینا کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو ویزے جاری نہیں کر رہی، درست نہیں، کیونکہ نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp