انگلینڈ سے شکست پر پی سی بی کا ایکشن : قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، کوچز اور 7 کھلاڑی فارغ

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کردیا، جبکہ ان کی جگہ 7 متبادل کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد اب ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کی طلبی کا امکان

قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے۔

بورڈ کے مطابق متبادل کے طور پر عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ سمیت 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں 5 کھلاڑیوں نے تاحال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، جبکہ 2 کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

نئے شامل کیے جانے والے کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

اس کے علاوہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کو معاون عملے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کو ناراض کردینے والے گوریلا آرٹسٹ ’ہیلچ‘ 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسکاٹش حکومت سے اسرائیل کے خلاف پابندیاں مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ

نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلاف کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب