وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون کے تسلسل کی پذیرائی

ملاقات یکم ستمبر 2026 کو بشکیک میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp