نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئے گا، شیخ رشید احمد

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی واپس نہیں آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی جلدی سے واپس نہیں آئے گا۔ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے۔ کراچی مئیر اور باغ آزاد کشمیر جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا۔ پی پی پی اور ن لیگ نورا کشتی کر رہی ہیں، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی ن لیگ کا مقدر ہے۔


شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، نہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔ اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاؤنٹس اور جائیدایں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp