مصنوعی ذہانت پر امریکا اور یورپی یونین آمنے سامنے، واشنگٹن کا کم پابندیوں پر زور

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی اور ضابطہ کاری کے معاملے پر امریکا اور یورپی یونین کے مؤقف میں واضح اختلاف سامنے آیا ہے، جہاں واشنگٹن نے اے آئی پر پابندیاں نرم کرنے پر زور دیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اپنے سخت قوانین پر عمل درآمد مزید تیز کردیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا نے شمالی کیرولائنا کے شہر چیپل ہل میں جی 20 کے وزارتی اجلاس میں اے آئی سے متعلق مخصوص قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے ایسے ضوابط اپنانے کی تجویز دی جو کسی مخصوص ٹیکنالوجی کو ہدف نہ بنائیں۔ امریکی ٹیکنالوجی مشیر مائیکل کراٹسیوس نے کہا کہ ہر نئی ٹیکنالوجی کے لیے الگ قوانین بنانے کے بجائے عمومی اصول وضع کیے جانے چاہییں۔

اجلاس میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ دونوں نے اے آئی کی ترقی پر کم پابندیوں کی حمایت کی۔ زکربرگ نے اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے بڑی تعداد میں ہنرمند کارکنوں کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ مسک نے خبردار کیا کہ اے آئی کے بڑھتے ہوئے بجلی کے استعمال کے باعث اگلے ہی سال بجلی کی نمایاں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن نے 30 سے زائد اے آئی کمپنیوں سے معلومات طلب کی ہیں تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ وہ یورپی یونین کے اے آئی ایکٹ کی پابندی کررہی ہیں یا نہیں۔ کمیشن کے مطابق درخواستوں کا بنیادی محور اے آئی کی حفاظت اور کاپی رائٹ قوانین کی پاسداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورک پلیس پر مصنوعی ذہانت کے بارے میں ملازمین کے تاثرات، نئی نسل کیا سوچتی ہے؟

یورپی یونین کا اے آئی ایکٹ بعض انتہائی خطرناک اے آئی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتا ہے جبکہ دیگر خدمات کے لیے شفافیت کے تقاضے مقرر کرتا ہے۔ برسلز نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ میں انگلینڈ سے اچھی خبر بھی: عبدالقادر کی شاندار سینچری، پاکستان انڈر 19 نے میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے122 رنز سے جیت لیا

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان اور کٹس تقسیم، نوابزادہ جمال رئیسانی کی شرکت

بھارتی صحافی کا وار خالی گیا، ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

رضا اللہ کا شاندار ٹیسٹ ڈیبیو: 90 سے زائد رنز اور 4 وکٹوں کے ساتھ خاص فہرست میں شامل

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ محض عالمی حالات نہیں بلکہ حکومتی نااہلی کا بھی نتیجہ ہے، شاہد آفریدی

ویڈیو

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دوبارہ سیاسی طور کیوں متحرک ہوئے ؟

نئے صوبوں پر بحث سیمینارز میں نہیں، پارلیمنٹ میں ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی قیادت مل کر معاملہ طے کریں گی، رانا ثنا اللہ

رضااللہ کا کرکٹ سے جنون، گھر سے چھپ کے کھیلنے جاتے تھے، بھائی کی وی نیوز سے گفتگو

کالم / تجزیہ

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر

اے قائد ہم شرمندہ ہیں

کیا آپ کا بچہ دوست بنا رہا ہے؟