امریکی پاسپورٹ کے لیے بچوں کے والدین سے شہریت یا امیگریشن اسٹیٹس کا ثبوت طلب کرنے کی تجویز

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے بچوں کے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے والدین سے ان کی امریکی شہریت یا امیگریشن اسٹیٹس کا ثبوت طلب کرنے کی تجویز پیش کردی۔

مزید پڑھیں:ایران نے جوابی کارروائی کی تو مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

رائٹرز کے مطابق مجوزہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیدائشی شہریت محدود کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ والدین کو امریکی پاسپورٹ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا قانونی مستقل رہائش کے کارڈ سمیت دیگر دستاویزات پیش کرنا پڑسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز مکمل طور پر بارودی سرنگوں سے پاک کر دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

مجوزہ پالیسی کا مقصد ایسے بچوں کی شہریت کے معاملات کی جانچ کرنا ہے جن کے والدین مخصوص غیر ملکی حکومتی حیثیت رکھتے ہوں، شہریت کے حصول کے لیے فراڈ یا تجارتی لین دین میں ملوث ہوں یا ’غیر ملکی دشمن‘ قرار دیے گئے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp