جرمن حکومت نے گزشتہ ماہ لیپزگ ہالے ایئرپورٹ پر ہونے والے ناکام ڈرون حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:زیلنسکی کی روسی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام ایئرلائنز کو دھمکی
جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرائنٹ کے مطابق پولیس تحقیقات، حملے کے طریقۂ کار اور خفیہ معلومات سے روسی ریاستی اداروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
جرمنی نے ردعمل میں بون میں روسی قونصل خانے کی بندش اور برلن میں روسی ثقافتی مرکز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ یورپی یونین میں روس کے خلاف مزید پابندیوں اور سفری قدغنوں کی حمایت بھی کرے گا۔
We now know that Russia is responsible for the attempted explosive attack at Leipzig airport. Russia’s repeated hybrid attacks on Germany and Europe are unacceptable. (1/4) pic.twitter.com/o3vBjgpeb1
— German Embassy Washington (@GermanyinUSA) September 1, 2026
مزید پڑھیں:وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
جرمن حکام کے مطابق یہ واقعہ یورپ میں روس کی مبینہ ’ہائبرڈ کارروائیوں‘ کے وسیع تر سلسلے کا حصہ ہے۔ روس نے جرمنی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔














