’یہ سچ نہیں‘، فریال گوہر کے گھریلو تشدد کے الزامات پر اداکار جمال شاہ نے خاموشی توڑ دی

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی ازدواجی زندگی کے دوران مبینہ گھریلو تشدد کے تلخ تجربات پر پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے، جس پر ان کے سابق شوہر اور اداکار جمال شاہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں فریال گوہر نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد انہیں متعدد مرتبہ چمڑے کی بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ تشدد کی شدت کے باعث انہیں حمل ضائع ہونے جیسے کربناک تجربے سے بھی گزرنا پڑا۔

فریال گوہر کے مطابق ان کی شادی 23 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ رشتہ ابتدا میں ان کی اپنی پسند سے قائم ہوا تھا، جبکہ ان کا خاندان بھی اس شادی پر خوش تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مسلسل تشدد کے باعث انہیں اپنی چوٹیں چھپانا پڑتی تھیں اور بعض اوقات جسمانی تکلیف کی شدت کے سبب وہ کلاسز میں بھی شرکت نہیں کر پاتی تھیں۔ ان کے بقول انہیں شدید جسمانی تکلیف کے ساتھ گردوں سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا، کیونکہ کمر پر گھٹنے مارے جاتے تھے، جبکہ اس دوران ان کی سرجریز بھی ہوئیں۔

فریال گوہر نے حمل ضائع ہونے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آخری مرتبہ وہ جڑواں بچوں کی امید سے تھیں اور اس حوالے سے بہت پُرامید تھیں، تاہم ان کے مطابق تشدد کے باعث حمل ضائع ہوگیا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ دوبارہ حاملہ ہونے سے قبل وہ اپنی ازدواجی زندگی کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ فریال گوہر نے کہا کہ اسی مرحلے پر انہوں نے پہلی بار اپنی شادی ختم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا۔

فریال گوہر کے ان دعوؤں پر ان کے سابق شوہر اور اداکار جمال شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سچ نہیں لیکن خدا ان کو خوش رکھے‘۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فریال گوہر کے ساتھ ان کی شادی پانچ سال تک رہی اور انہیں اس رشتے پر نہ کوئی پچھتاوا ہے اور نہ ہی کوئی تلخی۔ ان کے مطابق دونوں باہمی رضامندی اور مہذب انداز میں علیحدہ ہوئے اور طویل عرصے تک انہوں نے اپنی طلاق کا میڈیا میں ذکر بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دعائیں آج بھی فریال گوہر کے ساتھ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں ان کی فیملی کے ساتھ خوش رکھے۔ جمال شاہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی موجودہ فیملی کے ساتھ سادہ زندگی گزار رہے ہیں اور اس پر اپنے رب کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ میڈیا بیانات کے بارے میں لوگ جو بھی رائے قائم کرنا چاہیں، یہ ان کا حق ہے تاہم ان کی زبان سے فریال گوہر کے بارے میں کبھی کوئی غلط بات نہیں نکلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی