قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دکھ ہے، کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا، محسن نقوی

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنقید سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبراتے ہیں، تاہم کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جو اقدامات کیے گئے وہ ضروری تھے، جبکہ کارکردگی کے علاوہ دیگر معاملات بھی موجود ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کرکٹ کے علاوہ کسی دوسرے معاملے پر بات کرنے کا وقت نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بلاجواز تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، خاص طور پر ان لوگوں کی باتوں کی جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی کسی معاملے پر بات کریں تو وہ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں، تاہم جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ کو وقت نہیں دیتے، انہیں حقیقت کا علم نہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے، تاہم کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے واضح کیاکہ قومی کھلاڑیوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی