بھارت نیوٹرل گراؤنڈ کی بات کرتا ہے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی انڈیا نہیں جائے گی: احسان مزاری

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات کو ختم ہو چکی ہے۔ اب مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی کہ ذکا اشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے۔ عید سے قبل چیئرمین کا الیکشن کروا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ فٹ بال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کر کٹ کی ٹیمیں کیوں نہیں۔ اگر بھارت نیوٹرل گراؤنڈ کی بات کرتا ہے تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔

اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور آصف زرداری کا مشکور ہوں، ذکا اشرف

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کے امیدوار ذکا اشرف نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا جو بد قسمتی سے آگے نہ بڑھ سکا۔ کرکٹ ملک کو متحد رکھتی ہے۔ ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آ رہا ہے۔ کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور آصف زرداری کا مشکور ہوں۔ اب آگے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آ رہا ہے جس کی تیاری کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp