مریم نواز کا ڈی جی پی آر کی ری اسٹرکچرنگ کا حکم، میڈیا کے واجبات کی فوری ادائیگی کی ہدایت

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کا حکم دیتے ہوئے ادارے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈی جی پی آر سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹرز کے لیے نئی عمارت کی بھی منظوری دے دی جبکہ میڈیا اداروں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کے لیے خوشخبری، مریم نواز نے ’الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کا اعلان کردیا

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام تک بروقت اور درست اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ڈی جی پی آر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق کمیونیکیشن اب صرف آرٹ نہیں رہی بلکہ سائنس بن چکی ہے، جسے سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا اس وقت اطلاعات کی فراوانی کے دور سے گزر رہی ہے، اس لیے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے بروقت آگاہ رکھا جائے تاکہ وہ سچ اور جھوٹ میں فرق کرسکیں۔

انہوں نے ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp