معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے گلیمرس طرزِ زندگی سے ہٹ کر اپنے انسٹاگرام کو ایک حقیقی ذاتی ڈائری میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک انتہائی سادہ اور کینڈڈ تصویر شیئر کی ہے۔
دسمبر 2025 کی اس یادگار تصویر میں اداکارہ نے بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود چائے سے اپنی محبت، دوست کے کپڑوں اور زندگی کے بے ساختہ لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے سوشل میڈیا پر سب کے دل جیت لیے ہیں۔
تصویر پرفیکٹ نہیں، یہ میری ڈائری ہے
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے حنا الطاف نے واضح کیا کہ وہ اب اپنے اکاؤنٹ کو ایک ‘پرفیکٹ سلیبرٹی گیلری’ کے بجائے حقیقی یادوں سے بھری ایک ذاتی ڈائری کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے دسمبر 2025 کی ایک تصویر شیئر کی جو ان کی بہترین دوست ماہی بلوچ نے کھینچی تھی۔
اپنے طویل اور دلچسپ کیپشن میں حنا نے لکھا کہ ’میرا انسٹاگرام اب صرف پرفیکٹ تصویروں کے بارے میں نہیں ہوگا، بلکہ یہ میری ڈائری ہے۔
اس لُک کو تب اپنایا جاتا ہے جب آپ زندگی کے بہترین لمحات گزار رہے ہوں اور آپ کو کسی چیز کی پرواہ نہ ہو‘۔
بخار، دوست کے کپڑے اور چائے سے محبت
شیئر کی گئی تصویر میں حنا الطاف ایک انتہائی پرسکون اور بے فکر انداز میں نظر آ رہی ہیں۔
تصویر کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت انہیں شدید بخار تھا، جس نے اس لمحے کو مزید حقیقی اور قابلِ فہم بنا دیا۔
انہوں نے ماہی بلوچ کی دی گئی اوور سائزڈ برگنڈی شیرپا جیکٹ، ‘آئس کریم’ پرنٹ والا پاجامہ اور گلابی رنگ کی فلفی بنی سلیپرز پہن رکھی تھیں۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنی قریبی دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کتنی بڑی خوش قسمتی ہے کہ آپ کی دوست نہ صرف آپ کی باتیں سنے بلکہ آپ کو اپنے کپڑے بھی دے اور خوبصورت تصاویر بھی کھینچے۔
View this post on Instagram
اسی پوسٹ میں حنا نے ‘چائے’ سے اپنی غیر متزلزل محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چائے ان کی زندگی کے خوشگوار ترین لمحات سے لے کر مشکل ترین اوقات تک ہمیشہ ساتھ رہی ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں دعویٰ کیا کہ ‘چائے کے معاملے میں کوئی میرا ذہن نہیں بدل سکتا، اور میں سب سے بہترین چائے بناتی ہوں۔’
کیپشن چیٹ جی پی ٹی نے نہیں لکھا
اپنی پوسٹ میں ایک اور دلچسپ اور ذاتی پہلو شامل کرتے ہوئے حنا الطاف نے مزاحیہ انداز میں اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ یہ طویل تحریر کسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے نہیں لکھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ‘یہ کیپشن 100 فیصد چیٹ جی پی ٹی نے نہیں لکھا ہے‘۔وقت کے تیزی سے گزرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بات کا اختتام اس جملے پر کیا کہ یقین نہیں آتا کہ آج 2 ستمبر ہو گئی ہے۔














