صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلکاروں کی شاندار کارکردگی اور بے مثال بہادری کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کی پولینڈ کے 107ویں یوم آزادی پر پولش حکومت اور عوام کو مبارکباد
اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں پیشہ ورانہ برتری اور غلبے کا مظاہرہ کیا، جبکہ معرکۂ حق میں بھی پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جرأت مندانہ قیادت، بہترین منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ نے بھرپور مقابلہ کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن خواہ کتنا ہی طاقتور ہو، وہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد ہے۔














