بلوچستان کے ضلع قلات سے جوڈیشل مجسٹریٹ علی بیگ کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، جن سے 6 ستمبر کی شام خضدار جاتے ہوئے رابطہ منقطع ہوگیا۔
مزید پڑھیں:یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت
ذرائع کے مطابق علی بیگ اپنے آبائی گاؤں شییشہ ڈگر، قلات سے این-25 کے راستے خضدار کی جانب سفر کر رہے تھے۔ ان کی آخری معلوم لوکیشن قلات کے علاقے بنچہ بتائی جاتی ہے، جس کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
اہلخانہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
علی بیگ کی گمشدگی کے پس منظر میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال سرکاری سطح پر کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واقعے نے بلوچستان میں عدالتی افسران کے تحفظ سے متعلق سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔ 23 جولائی 2026 کو مستونگ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین دہشتگرد حملے میں شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان
علی بیگ کی گمشدگی کی تحقیقات اور تلاش کا عمل جاری ہے۔














