پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، شزا فاطمہ

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہے۔

لیپ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، ڈیجیٹل معیشت اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط کنیکٹیویٹی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات، نیشنل ڈیجیٹل پالیسی پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی کا اہم محرک بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اسٹارٹ اپس و ٹیکنالوجی انٹرپرینیورز کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا کردار مزید بڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp