اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں فاؤنڈرز وال کا افتتاح، کیپٹل مارکیٹ میں عوامی شرکت بڑھانے پر زور

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں فاؤنڈرز وال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کے بانیان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ادارے کا احسن اقدام ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ آج پاکستان ایئر فورس کا دن ہے، پوری قوم کو پاکستان ایئر فورس ڈے مبارک ہو۔ ترقی درحقیقت ان لوگوں کی بدولت ممکن ہوتی ہے جو حالات سے آگے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال، اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 1576 پوائنٹس گر گیا

انہوں نے کہا کہ مرحوم احسان الحق پراچہ نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کے پہلے بورڈ نے تجارتی اور تصفیے کے بنیادی ڈھانچے کی بنیاد رکھی، جس نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی اور سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم انہیں آئی ایس سی ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔ اسلام آباد کو صرف ملک کا انتظامی مرکز نہیں بلکہ اقتصادیات کا ستون بھی ہونا چاہیے۔ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کو ترقی کرتے اور اپنے مقصد کی تکمیل کرتے دیکھنا باعث اطمینان ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج سادہ الفاظ میں سرمایہ کاری پر اعتماد کا ذریعہ ہے، یہ وہ انجن ہے جو افراد کی بچتوں کو قومی دولت میں تبدیل کرتا ہے۔ اس ادارے کے قیام سے کاروبار کو وسعت ملی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سرمایہ کاری کے ذریعے بینکوں کے قرضوں پر انحصار کیے بغیر صنعتیں قائم کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مالی سال 25-2024 میں تاریخی کارکردگی دکھائی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں شہریوں کی کم شرکت ایک سنجیدہ چیلنج کے ساتھ بہترین موقع بھی ہے۔ کیپٹل مارکیٹس محض چند لوگوں کا کلب نہیں رہ سکتیں، نوجوانوں اور عام سرمایہ کاروں کے لیے مالیاتی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ ایکویٹی مارکیٹ میں نوجوانوں کی شمولیت مثبت رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ درمیانے درجے کے کاروباروں کی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی حوصلہ افزائی اہم ہے، جبکہ مستقبل کے راستے کھولنے کے لیے واضح ترجیحات پر عمل کرنا ہوگا اور پالیسی کے استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

قائم مقام صدر نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ قوانین اور ایس ای سی پی کے تحت ریگولیٹری فریم ورک کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاشی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار رہے گی۔ یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ معاشی مواقع محدود نہ رہیں بلکہ ہر صوبے اور علاقے میں مساوی طور پر تقسیم ہوں۔ ترقی صرف ایک نسل تک محدود نہیں بلکہ مسلسل عمل کا نام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں