پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا اور گزشتہ روز کی مندی کا ازالہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

کاروبار کے دوران انڈیکس 2,161 پوائنٹس یا 1.26 فیصد اضافے کے ساتھ 174,357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اس سے قبل یہ 172,196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ابتدائی سیشن میں انڈیکس نے 3,100 پوائنٹس تک بھی اضافہ کیا، تاہم بعد ازاں معمولی کمی کے باوجود مارکیٹ مثبت زون میں رہی۔

مارکیٹ میں یہ تیزی اسٹیٹ بینک آف کی جانب سے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے دوسرے حصے کے طور پر 1 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کے بعد دیکھنے میں آئی۔

یاد رہے کہ پیر کے روز مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث معاشی خدشات بڑھنے پر مارکیٹ میں 1,700 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں ممکنہ امریکا ایران مذاکرات بھی مارکیٹ کی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے، تاہم سرمایہ کاروں کا رجحان خبروں کے زیر اثر حساس رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز