سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال 27-2026 کا باقاعدہ آغاز 14 ستمبر کو ہوگا، اس سلسلے میں تقریب سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں منعقد کی جائے گی۔
نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جبکہ تقریب سے چیف جسٹس پاکستان خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے عدالتی اصلاحات کے فریم ورک کی منظوری دیدی
تقریب میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اور بار کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر عدلیہ، بار اور قانونی برادری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سپریم کورٹ میں گزشتہ عدالتی سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے، عدالتی نظام کو درپیش چیلنجز اور آئندہ سال کی ترجیحات پر گفتگو کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔














