دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

منگل 8 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں دانش اسکول اتھارٹی کی تنظیم نو، افرادی قوت میں بہتری، مالی اثرات، انتظامی و حکمرانی کے نظام اور ادارہ جاتی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دانش اسکولوں کی آئندہ 5 سے 10 سال تک مالی پائیداری یقینی بنانے، اساتذہ کی تربیت، تدریسی معیار میں بہتری اور اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

سیکریٹری تعلیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دانش اسکول کا بنیادی تصور مستحق اور غریب طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ دانش اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی طلبہ و اساتذہ کے مناسب تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق دانش اسکول غریب اور مستحق بچوں کو ایچی سن کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔

احسن اقبال نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کے ذریعے ان علاقوں کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں اور ان علاقوں کی تقدیر بدلی جا سکے۔

اجلاس میں دانش اسکولوں کے لیے درکار افرادی قوت کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی، تاکہ ضروریات کے مطابق مناسب اور مؤثر انتظامی و تدریسی عملہ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان دہشتگردی پر رپورٹ پروپیگنڈا نہیں، کھلی حقیقت ہے، طالبان عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، پاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ملک پر حملہ آور دہشتگردوں کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے خزانے کا منہ کھول رکھا تھا، ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی تھی، خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے 10بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کردیں

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ویڈیو

اسمارٹ چشمے: کیمرا آنکھ کے اشارے سے ویڈیو بنا لیتا ہے، لاہور ہائیکورٹ سے اے آئی گلاسز پر پابندی کی استدعا

ڈیجیٹل خوابوں پر ٹیکس کا سایہ: ایف بی آر کے نئے فارمولے کے بعد کانٹینٹ کریئیٹرز کیا سوچ رہے ہیں؟

کے پی میں پی ٹی آئی کی 13سالہ حکومت ختم، گورنر راج، انقلاب بھاگ گیا

کالم / تجزیہ

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

لیٹر باکس سے ان باکس تک