پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی دیکھی گئی جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آنے والی کمی کے مطابق تھی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 1000 روپے کی کمی کے بعد 462,136 روپے تک آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے کتنا سونا برطانیہ منتقل کیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 396,207 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے ساتھ 4,396 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ فی تولہ 7,069 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیے: بیلجیئم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2,400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ 463,136 روپے تک آ گئی تھی۔














