وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹر نتائج کا اعلان، طالبات کا پلڑا بھاری

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، عالمی یومِ خواندگی پر صدر اور وزیر اعظم کا پیغام

پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

زینب سمیع 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

عائزہ افضل 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری اور آمنہ آصف 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آمنہ اظہر نے 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے یکساں طور پر 1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔

نتائج کے اعلان کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ والدین اور اساتذہ نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا