زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکان قومی اسمبلی اثاثوں کے گوشوارے نہ دینے پر نااہل

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سابق ارکان قومی اسمبلی زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  الیکشن کمیشن نے تینوں سابق ارکان کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

حکم نامے کے مطابق زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف اس وقت تک نااہل رہیں گے جب تک وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہیں کرا دیتے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھی نااہل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد ان کی نااہلی ختم ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp