سندھ: سرکاری اسکولوں کے تدریسی اوقات میں کمی کا اعلان

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے بدھ کے روز ایک نئے نوٹیفکیشن کے ذریعے اگلے احکامات تک صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کی کلاسز کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کر دی ہے۔

سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پروانے کے مطابق اس سے قبل طے شدہ 5 روزہ تعلیمی ہفتے کے دوران روزانہ اسکول کے اوقات میں سے ایک گھنٹہ کم کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سابقہ سرکلر میں درج دیگر تمام شرائط و ضوابط اور ہدایات بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں گی۔

محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ فیلڈ افسران کو ان نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

6 روزہ تعلیمی ہفتے کی واپسی

گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے ہفتے میں 6 دن کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ واپس لیا تھا۔

محکمہ تعلیم نے حال ہی میں سرکاری اسکولوں کے طلبا کو بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں اور تصدیقی پروگراموں میں شرکت کے قابل بنانے کے لیے 6 کروڑ روپے کے فنڈز حاصل کیے ہیں۔

قبل ازیں امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اثرات اور ایندھن کی بچت کی قومی مہم کے تحت سندھ کے اسکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک بہار کی تعطیلات دی گئی تھیں جبکہ کالجز اور یونیورسٹیاں آن لائن تعلیم پر منتقل کی گئی تھیں۔ اسی بچت مہم کے تحت یکم اپریل سے کلاسز کی بحالی کے بعد ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا