حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان، نئی قیمتیں جاری

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp