جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کراچی میں پام آئل کی مقامی سطح پر پیداوار کی جانب ایک بڑی اور بریک تھرو پیش رفت سامنے آئی ہے۔ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی یونیورسٹی کے باہر لگائے گئے ناریل اور پام آئل کے 10 درختوں پر پہلی بار کامیابی کے ساتھ پھل آ گیا ہے، جسے زرعی ماہرین اور اقتصادی تجزیہ کار ملک کے لیے امید کی ایک روشن کرن قرار دے رہے ہیں۔

پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد غفران سعید کے مطابق پاکستان کی ساحلی آب و ہوا اور مٹی پام کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ثابت ہو رہی ہے۔ فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے باہر تجرباتی طور پر لگائے گئے ان پودوں کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر سندھ کے ساحلی پٹی پر منظم انداز میں پام آئل کے باغات لگائے جائیں تو ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان میں پام آئل کی کاشت سے لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں؟

ملک کے لیے کیونکر امید کی کرن؟

انکا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی ضرورت کا 80 فیصد سے زائد ایڈبل آئل خاص طور پر پام آئل انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک سے برآمد کرتا ہے، جس پر سالانہ اربوں ڈالر کا زرِ مبادلہ صرف ہوتا ہے۔ مقامی سطح پر پام آئل کے درختوں کی اس کامرانی کے کئی اہم فوائد ہیں۔

زرِ مبادلہ کی بچت

مقامی پیداوار شروع ہونے سے برآمدی بل میں نمایاں کمی آئے گی اور اربوں ڈالر کے ملکی ذخائر کو تحفظ ملے گا۔

کھانے کے تیل کی قیمتوں میں استحکام

عالمگیر مارکیٹ پر انحصار کم ہونے سے عام صارف کو ارزاں نرخوں پر کوکنگ آئل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں:وینزویلا کا ضبط شدہ آئل ٹینکرامریکی بندرگاہ ہیوسٹن کی جانب روانہ

ساحلی علاقوں کی ترقی

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ان درختوں کی وسیع پیمانے پر کاشت سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹر محمد غفران سعید نے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی یونیورسٹی کے اس تجربے کو محض ایک مظاہرہ سمجھنے کے بجائے کمرشل لیول پر فارمنگ کی شکل دیں۔ اگر فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو حکومتی سرپرستی اور ریسرچ گرانٹس فراہم کی جائیں تو پاکستان آنے والے چند سالوں میں ایڈبل آئل کے شعبے میں خود کفالت کی جانب تیزی سے قدم بڑھا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp