سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف کیس 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت میں جلد سماعت کی درخواست

سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، جس میں ان کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار شیر افضل مروت کا مؤقف ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں 14 ستمبر کو ہوگی، جہاں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور دیگر قانونی نکات پر کارروائی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp