سریا نکالنے کی کوشش کے دوران دیوار گرگئی، 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کی ممکنہ وجہ بتادی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11، بلاک ایل میں فٹبال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں کے ایم سی گرلز، بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول کی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے وقت 7 افراد اس کے قریب موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی اداروں نے فوری کارروائی شروع کی اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں زلزلہ، جیل کی دیواریں منہدم ہونے پر داعش کے 20 قیدی فرار

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ نشئی افراد مبینہ طور پر دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے دوران خستہ حال دیوار منہدم ہوگئی۔ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں نے خستہ حال سرکاری عمارتوں اور ان کی بوسیدہ دیواروں کا فوری معائنہ اور خطرناک مقامات کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں