عمران خان کے نام پر ڈالر کمانے والے وی لاگرز سے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما اور خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کے نام پر وی لاگز کرنے والے یوٹیوبرز نے بڑی رقم کمائی ہے، اس لیے پارٹی کے لانگ مارچ کے لیے مالی وسائل درکار ہونے پر ان سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

شفیع جان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جو لوگ عمران خان کے نام پر وی لاگز اور دیگر مواد بناتے ہیں، انہوں نے اسی نام پر لاکھوں ڈالر کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کو لانگ مارچ کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے، اس لیے ایسے یوٹیوبرز سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے نام پر جو لاکھوں ڈالر کمائے ہیں، ان میں سے پارٹی کے لیے بھی مالی تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:26 نومبر کے متاثرین کیلئے آنے والے 38 کروڑ روپے کہاں گئے؟ شیر افضل مروت کے سوال پر شفیع جان خاموش

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی معاونت ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے عمران خان کے نام سے آمدن حاصل کرنے والے افراد سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp