سندھ حکومت کا تاریخی فیصلہ: یکم جنوری 2027 سے ریٹائرمنٹ کے پہلے ہی دن پینشن کی ادائیگی کا حکم

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ سندھ نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے آخری دن ہی پینشن اور دیگر بنیادی مالی واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اسکول سے باہر بچوں کی شرح 39 فیصد، تعلیمی نظام پر سوالات اٹھنے لگے

یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت پینشن اور میڈیکل کلیمز کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

چیف سیکریٹری نے تمام صوبائی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ پینشن کے زیرِ التوا تمام بلز اگلے 3 ماہ کے اندر اندر کلیئر کیے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین کو اپنے جائز حق کے لیے دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔

انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹاسک فورس کا قیام

شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری سروسز کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، مالیات، صحت اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ فورس ایک ہفتے کے اندر اپنا حتمی فریم ورک پیش کرے گی اور جہاں ضرورت ہو قواعد و ضوابط میں ترمیم کی تجویز دے گی۔

میڈیکل بلز کی ادائیگی میں آسانیاں

چیف سیکریٹری نے طبی اخراجات کی ادائیگی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاخیر فنڈز کی کمی نہیں بلکہ انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کاغذی کارروائی کا خاتمہ: غیر ضروری کاغذی کارروائی، ای-ویریفکیشن اور این او سی کے مسائل کو حل کر کے پورے نظام کو سادہ، تیز اور آسان بنانے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے تمام اسکول ہفتے میں چھ دن کھلیں گے

چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو پینشن اور میڈیکل واجبات کے حصول کے لیے بیوروکریسی کی غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں