وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سعودی عرب کے شہری و معاشی بنیادی ڈھانچے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ٹیلی فون پر انتہائی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس دوران وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی شہری اور معاشی تنصیبات پر حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سعودی قیادت اور برادر عوام سے پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
Telephone Call between the Prime Minister and Saudi Crown Prince His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephonic conversation with His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, Crown Prince & Prime… pic.twitter.com/bHABfUVhBu
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) September 13, 2026
عالمی معیشت پر اثرات اور سفارتی کوششیں
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی یہ غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، جن کے نتیجے میں عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
I was pleased to speak with my dear brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, this afternoon.
I reiterated Pakistan’s strongest condemnation of the recent Houthi attacks targeting civilian and economic infrastructure in the Kingdom, and conveyed our complete…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2026
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مشکل حالات میں سعودی ولی عہد کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم
بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشکل کی اس گھڑی میں مملکت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاؤشوں کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔














