برصغیر کے 98 فیصد مرد محفل میں اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں، سنیتا مارشل

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ برصغیر کے 98 فیصد مرد محفل میں اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

سنیتا مارشل نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک خاتون کی شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، جس میں خاتون نے شوہر کی جانب سے دوسروں کے سامنے اس کی رائے کو اہمیت نہ دینے کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کو خودمختار بنانے پر زور

اداکارہ کے مطابق بعض شوہر دوستوں کے درمیان بلاوجہ اپنی بیویوں کا مذاق اڑاتے ہیں، جبکہ بیوی سب کے سامنے کوئی مشورہ دے تو شوہر فوراً اسے خاموش کرانے یا اس کی بات کو غلط قرار دینے کی کوشش کرتا ہے، حالانکہ اختلاف کی صورت میں بات بعد میں نجی طور پر بھی کی جاسکتی ہے۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ اس رویے کی ایک بڑی وجہ وہ سوچ ہے جس کے تحت مرد اپنی بیویوں کو خود سے کمتر سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول زبان کا استعمال بھی اس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جہاں بیویاں شوہروں سے عموماً ‘آپ’ کہہ کر بات کرتی ہیں جبکہ شوہر انہیں ‘تم’ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سنیتا مارشل نے حسن احمد سے بھاگ کر شادی کی؟

انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کے دوران مردوں اور خواتین دونوں کو اپنے لہجے کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ سخت لہجہ معمولی اختلاف کو جھگڑے میں تبدیل کرسکتا ہے۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 98 فیصد کا اعداد و شمار حتمی طور پر درست ہو یا نہ ہو، لیکن دوسروں کے سامنے بیویوں کا مذاق اڑانا اور ان کی رائے کو نظر انداز کرنا معاشرے میں عام رویہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

پیٹرول ریلیف اسکیم کو 16 ستمبر کی رات ملک بھر میں نافذ کردیا جائےگا، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس کو بریفنگ

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل، اسلام آباد میں 9ویں لیڈرز بزنس سمٹ کی تیاریاں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘