حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے، متبادل روٹس اور سڑکوں کی کشادگی کی فزیبلٹی بھی تیار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کے شہری کی پارک بنانے کی پیشکش پر حکومت نے چپ سادھ لی

منگل کے روز وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت مظفرآباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ ری لوکیشن پلان پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں شہر کے ٹریفک مسائل، ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی، سڑکوں کی کشادگی اور متبادل روٹس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئے لاری اڈے کے لیے مجوزہ سائٹس کا فوری معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے فوری ختم کیے جائیں اور ٹریفک مسائل کا عارضی نہیں بلکہ مستقل حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے لاری اڈے کے لیے مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے، جبکہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی اور متبادل روٹس کے لیے فزیبلٹی تیار کی جائے، اجلاس میں سبزی منڈی کو مختص کردہ جگہ پر منتقل کرنے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے مظفرآباد کے انٹری پوائنٹس کو صاف، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے جبکہ نیلم پارک اور ٹاہلی منڈی کی جدید ڈیزائننگ اور تزئین و آرائش کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp