مکہ مدینہ کی حرمت کی حفاظت پاکستان کا ازلی و ابدی عہد ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ کیے گئے دفاعی عہد کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کی حفاظت کے عہد کو بھی پورا کرے گا۔

خواجہ آصف نے سینیئر صحافی حامد میر کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ان شاء اللہ، ایک عہد 3 ریاستوں کے درمیان ہے، اس عہد پر پورا اترنا لازم ہے۔ دوسرا ازلی اور ابدی عہد مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کی حرمت کی حفاظت کا ہے، جو ہمارے ایمان کا جز ہے۔ پاکستان دونوں عہد نبھائے گا، یہ بڑے نصیب کی بات ہے، دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو۔‘

پاکستانی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے 16 ستمبر کو مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک حوثی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ سعودی قیادت میں اتحاد کے ترجمان کے مطابق ڈرون مکہ کے ممنوعہ فضائی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں ہوتیں: ترجمان پاک فوج

یاد رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست 2026 کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی سربراہی ملاقات کے دوران کیا تھا۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر