واٹس ایپ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا مزید آسان ہوگیا

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک عام مشکل آسان کرنے کی تیاری کرلی، اب کئی ماہ یا برس پرانے پیغامات تک پہنچنے کے لیے چیٹ میں طویل اسکرولنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس کے نئے بیٹا ورژن میں چیٹس کے اندر براہ راست سرچ کرنے کے لیے نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی ’رسٹرکٹڈ چیٹ‘، نئے فیچر کی تفصیلات سامنے آگئیں

فی الحال کسی چیٹ میں موجود پرانا پیغام تلاش کرنے کے لیے صارف کو چیٹ سے نکل کر چیٹ کی معلومات والے حصے میں جانا پڑتا ہے، جہاں سرچ کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔

نئے فیچر کے تحت چیٹ اسکرین ہی پر سرچ کا بٹن دستیاب ہوگا، تاہم یہ بٹن ہر وقت نظر نہیں آئے گا۔ صارف جب چیٹ میں اوپر کی جانب جا کر پرانے پیغامات دیکھنے کے لیے اسکرول کرے گا تو سرچ کا بٹن ظاہر ہوجائے گا۔

اس تبدیلی کے ذریعے مطلوبہ پرانے پیغام تک رسائی کا عمل مختصر ہوجائے گا اور صارف کو طویل عرصے تک پیغامات اسکرول کرنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں حساس چیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

یہ سہولت صرف چیٹس تک محدود نہیں رہے گی بلکہ واٹس ایپ چینلز میں بھی متعارف کرانے پر کام جاری ہے، جہاں صارفین کسی چینل کی پرانی پوسٹس یا اپ ڈیٹس تلاش کرسکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے، اس لیے عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا