’دوسروں کو گھیرنے نکلے تھے، خود ہی پھنس گئے‘، جمائما کا خواجہ آصف کو جواب

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی سابق اہلیہ اور ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مؤقف کے مطابق نہ انہیں یہودی سمجھا گیا اور نہ ہی ان کے والد یہودی تھے، جبکہ اپنے بیٹوں کو کم تر دکھانے کی کوشش میں وزیر دفاع خود ہی پھنس گئے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ مرکزی یہودی روایت میں کسی شخص کی یہودی شناخت اس کی والدہ کے نسب سے طے ہوتی ہے اور اگر ماں یہودی ہو تو والد کا مذہب کچھ بھی ہو، اولاد کو یہودی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہودی روایت میں مادری نسبت کو حیاتیاتی طور پر یقینی جبکہ پدری نسبت کو امکان سمجھا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے بیان کو عمران خان کے بیٹوں کی شناخت کے تناظر میں دیکھا گیا، جس کے بعد یمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وزیر دفاع درست کہتے ہیں‘، اسی وجہ سے یہودی برادری نے انہیں کبھی یہودی نہیں سمجھا کیونکہ ان کی والدہ چرچ آف انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی پروٹسٹنٹ تھیں۔

جمائما نے مزید کہا کہ اسی منطق کے تحت ان کے والد بھی یہودی نہیں تھے کیونکہ ان کی والدہ یعنی جمائما کی دادی فرانسیسی کیتھولک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیشہ کی طرح میرے بیٹوں کو کم تر دکھانے کی کوشش میں پاکستان کے وزیر دفاع نے شرمناک اپنا ہی گول کرلیا۔‘

بعد ازاں خواجہ آصف نے ایک اور ایکس پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف ایک ’دلچسپ اور عقلی مذہبی اصول‘ بیان کیا تھا اور ان کا مقصد کسی فرد یا خاندان کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام اہل کتاب کا بے حد احترام کرتے ہیں اور اسلام بھی یہی تعلیم دیتا ہے۔

اس معاملے پر عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بھی ایکس پر ردعمل دیا اور خواجہ آصف کے بیان میں پیش کی گئی منطق پر تنقید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں