اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتاری سے آمدورفت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چین کے لیے انتہائی اہم ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نیویارک میں اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں