معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دعوت و ارشاد اور خدمت کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکا کی امریکن انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی، فلوریڈا کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی۔
یہ اعزاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایہاب الشامی نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران مولانا طارق جمیل کو پیش کیا۔
اعزازی ڈگری ملنے پر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
الحمدللہ، American International Theism University, Florida کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری عطا کیے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
یہ اعزاز دراصل دینِ اسلام کی دعوت، اصلاحِ معاشرہ اور خیر کے پیغام کو عام کرنے کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ میں اپنے تمام اساتذہ، رفقاء، محبین… pic.twitter.com/sorrqbN04m
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) September 19, 2026
انہوں نے کہا کہ ’الحمدللہ، امریکن انٹرنیشنل تھی ازم یونیورسٹی، فلوریڈا کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری عطا کیے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔‘
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز دراصل دین اسلام کی دعوت، اصلاح معاشرہ اور خیر کے پیغام کو عام کرنے کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔
انہوں نے اپنے تمام اساتذہ، رفقا، محبین اور دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔













