پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری یعنی ایف ڈی آئی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو رواں سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کریں‘: وزیر خزانہ کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات
ان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔
𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻’𝘀 𝗙𝗗𝗜 𝗠𝗼𝗺𝗲𝗻𝘁𝘂𝗺 𝗦𝘁𝗿𝗲𝗻𝗴𝘁𝗵𝗲𝗻𝘀 — 𝗡𝗲𝘁 𝗜𝗻𝗳𝗹𝗼𝘄𝘀 𝗛𝗶𝘁 𝟮-𝗬𝗲𝗮𝗿 𝗛𝗶𝗴𝗵 🇵🇰
Pakistan’s net foreign direct investment (FDI) rose to US$316 million in August 2026 — the highest monthly level in two years.
The increase was supported by… pic.twitter.com/VSDiIFDm9g
— Khurram Schehzad (@kschehzad) September 20, 2026
سرمایہ کاری کے تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔
حکام کے مطابق براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی ایک وجہ منافع کی واپسی میں کمی بھی ہے، جس کے باعث ملک میں موجود غیر ملکی سرمایہ کا زیادہ حصہ برقرار رہا اور مجموعی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار بہتر ہوئے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سبسڈی کی اجازت دے دی
معاشی ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے کاروباری و معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری ماحول میں بہتری اور معیشت میں استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تناظر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تازہ اعداد و شمار کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔













