27 ستمبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے لیے حکمت عملی طے، وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو روپوش ہونے کی ہدایت

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے اور گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پارٹی قیادت نے اہم اور سخت اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ رات منعقدہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، سینیٹرز، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کو فوری طور پر روپوش (روپوش) ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور گرفتاریوں سے بچنے کے لیے تمام رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام تر رابطے منقطع رکھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز مسلسل بند رکھیں اور کسی بھی قسم کی کارنر میٹنگز یا عوامی پروگرامز میں شرکت سے مکمل طور پر گریز کریں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل ممکنہ کریک ڈاؤن کو ناکام بنانا اور مرکزی قیادت و اراکین کو محفوظ رکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp