ڈی آئی خان: چوکی حملے کے زخمیوں کو لینے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ریسکیو ایمبولینس پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اور پولیس زرائع نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ایک ٹیم ایمبولینس میں ڈی آئی خان کے زخمی کو اسپتال منتقل کر رہی تھی کہ درابن کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ایمبولینس پر فائرنگ دی جس کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ سفاکیت کی انتہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کی ریسکیو اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے کے بعد میتیں منتقل کرنے والے ریسکیو 1122 اہلکاروں پر فائرنگ انتہائی سفاکیت ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جانیں بچانے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے ریسکیو کے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ زخمی ریسکیو اہلکار کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و عزیز و اقارب کو صبر و حوصلہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp