لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کو تزئین و آرائش کے بعد مزید خوبصورت اور دلکش بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے اسٹیشن پر وی آئی پی کیفے اور ایئر کنڈیشنڈ انتظار گاہ بھی قائم کردی گئی ہے، جبکہ اسٹیشن کے باہر خوبصورت باغیچہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
نئی سہولیات اور خوبصورتی کے اقدامات نے لاہور کے قدیم ریلوے اسٹیشن کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس سے مسافروں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آ رہا ہے۔













