پاکستان اب مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد تشکیل دینے میں بھی کردار ادا کررہا ہے، بلال بن ثاقب

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک طویل عرصے سے دوسروں کی بنائی ہوئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے آئے ہیں، تاہم پاکستان اب مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد تشکیل دینے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ معاملہ صرف سرمایہ فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو کسانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کام سے جوڑ کر ترقی پذیر ممالک میں دستیاب نہ ہونے والی سہولیات کی کمی کو دور کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

بلال بن ثاقب نے ٹیکنالوجی کے ساتھ مؤثر ضابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فورم کے افتتاحی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، مشرقی تیمور کے صدر، بھوٹان کے وزیر اعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر