امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل ہوئی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ امریکا میں تیل کی قیمتیں اب بھی سابق صدر جو بائیڈن کے دور کے مقابلے میں کم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع ختم نہ ہونے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں معیشت پر اثر انداز ہورہی ہیں، جس کے باعث حکومت نے موٹرسائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کو پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی ہے۔














