ایران کے ساتھ رواں ہفتے مزید مذاکرات متوقع ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رواں ہفتے مزید مذاکرات متوقع ہیں، تاہم ان کے بقول تہران جس معاہدے کی خواہش رکھتا ہے وہ ان کی مطلوبہ شرائط کے مطابق نہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ انہیں ایران کے ساتھ مزید بات چیت کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن یہ ایسا معاہدہ نہیں جس پر وہ رضامند ہوں گے، بلکہ یہ ان شرائط سے متعلق ہے جن پر شاید امریکا ایک سال پہلے اتفاق کر لیتا۔

ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے امکان سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہاکہ وہ اس بارے میں مسلسل سوچتے رہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز سے تیل کی بڑی مقدار کی ترسیل کے لیے سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔

ان کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدار منتقل ہوئی۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران جلد ہار مان جائےگا جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp