سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں  کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں   12 ہزار 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا  12 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ، 38 ہزار، 136 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا  10 ہزار 973 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156  ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کم ہو کر 6 ہزار 578 روپے ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp