جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت (اے ٹی سی) نے 2023 کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

سرور روڈ پولیس نے 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران جناح ہاؤس، جو کور کمانڈر کی رہائش گاہ بھی ہے، پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

پیر کے روز پولیس نے سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو ان کے 21 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس کو حماد اظہر کے موبائل فون اور سم برآمد کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، کیونکہ یہ اہم شواہد ہیں۔ انہوں نے عدالت سے مزید 7 روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

حماد اظہر نے عدالت کے روبرو مزید ریمانڈ کی درخواست پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ انہیں پہلے ہی 21 روز سے جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے، جبکہ جس واقعے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس میں وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

حماد اظہر نے سوال کیا، ’یہاں قتل کے ملزم کو بھی 14 روزہ ریمانڈ پر بھیجا جاتا ہے، کیا میرا جرم قتل سے بھی زیادہ سنگین ہوگیا ہے؟‘

سابق وزیر نے یہ شکایت بھی کی کہ انہیں اپنے وکلا یا اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

اے ٹی سی نے استغاثہ کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو حماد اظہر کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

حماد اظہر سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں 9 مئی کے فسادات سے متعلق مقدمات میں کارروائی میں شامل نہ ہونے پر متعدد انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

حماد اظہر 22 مئی 2024 کو ایک سال تک روپوش رہنے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئے تھے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ریاست کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے جانے پر وہ روپوش ہوگئے تھے۔

اس وقت بھی حماد اظہر گرفتاری سے بچ گئے تھے جب محکمہ انسداد دہشتگردی نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی