وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئیں، اہم اجلاس اور ملاقاتیں متوقع

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مری آمد پر اہم اجلاس اور ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف مری کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مری ڈیویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گی۔

مریم نواز شریف اسلام آباد سے ایکسپریس وے کے راستے باغِ شہیداں پہنچیں، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp