190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: زلفی بخاری نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے بیرون ملک کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے باعث قومی احتساب بیورو (نیب)  میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔

نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جاری تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری بھی شامل تفتیش ہیں، یہی وجہ ہے کہ نیب نے زلفی بخاری کو کال اپ نوٹس بھیجا تھا۔

سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب کے بھیجے گئے کال اپ نوٹس کے جواب میں لکھا کہ بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث وہ نیب آفس پیش نہیں ہوسکتے۔

زلفی بخاری نے موقف اپناتے ہوئے لکھا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی ہے، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔

زلفی بخاری نے نیب سے استدعا کی ہے کہ پیشی کی تاریخ ان کی واپسی تک ملتوی کی جائے اور انہیں نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں