معروف یوٹیوب رپورٹر مبینہ طور پر بیوی کے ہاتھوں قتل

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر منچیریال میں یوٹیوب نیوز چینل کے 45 سالہ معروف رپورٹر ویدیا موہن گھر میں مبینہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے، پولیس نے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔

راماگنڈم کے پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو قتل کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار موقع پر پہنچے اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے دوست کو ’پاپا‘ کہنے پر تنازع، 18 سالہ نوجوان قتل

پولیس کے مطابق ویدیا موہن پر منگل کی صبح سویرے گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر روکا لی بانڈا (پیسنے یا کوٹنے کے لیے استعمال ہونے والا روایتی پتھر) سے حملہ کیا گیا۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کمشنر نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش سے اشارہ ملتا ہے کہ جان لیوا حملے کی وجہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع ہوسکتا ہے۔ تاہم قتل کی اصل وجہ اور واقعے سے پہلے پیش آنے والے واقعات کی مکمل تفصیل ابھی سامنے نہیں آسکی۔

ویدیا موہن اور ان کی اہلیہ جمنا کی شادی کو تقریباً 20 سال ہوچکے تھے۔ واقعے کے وقت ان کی 17 سالہ بیٹی سندھو بھی گھر میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے دہلی میں 17 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، لاش کتوں نے نوچ ڈالی

پولیس نے اہلخانہ سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم قتل سے متعلق الزامات ابھی تفتیش کے مرحلے میں ہیں اور حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp