کراچی میں سی ویو کے نشانِ پاکستان کے قریب سمندر میں ایک روز قبل 5 ماہی گیروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے کے نتیجے میں لاپتا ہونے والے تینوں ماہی گیروں کی لاشیں منگل کو برآمد کرلی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کشتی الٹنے کے بعد 3 ماہی گیروں کو پیر کی شام بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا، جبکہ 3 ماہی گیر لاپتا ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کشتی سازی کا صدیوں پرانا ہنر آج بھی زندہ، یہ شاہکار کیسے تیار ہوتے ہیں؟
فاؤنڈیشن نے بتایا کہ منگل کو تینوں لاپتا ماہی گیروں کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ عبدالسلام، 30 سالہ منا اور 35 سالہ سعید عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔
ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
🚨🚨کراچی، سی ویو پر سمندر میں ماہگیروں کی لانچ الٹنے سے لاپتا دو ماہی گیروں کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع،گزشتہ روز ایک ماہگیر کی لاش نکال لی گئی جبکہ دو افراد بحفاظت نکال لیا گیا تھا pic.twitter.com/GDRpT1W2uC
— Abbas Malik (@AbbasMalik95703) September 29, 2026
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سمندری ریسکیو آپریشن پیر کی شب سے جاری تھا، جو تیسرے ماہی گیر کی لاش ملنے کے بعد مکمل کرلیا گیا۔
اس سے قبل فاؤنڈیشن نے 2 ماہی گیروں کی لاشیں ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے تیسرے کی تلاش جاری رکھنے کا بتایا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی: سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ہلاک
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سمندر میں کشتی میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد حادثہ پیش آیا، ان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لیے پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈ سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔
کراچی کے ساحل کے قریب سمندری حادثات میں حالیہ عرصے کے دوران متعدد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ مئی میں ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے بعد 18 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
کراچی: سی ویو نشان پاکستان کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے باعث 5 پانچ ماہی گیر ڈوب گئے۔
کشتی سمیت ڈوبنے والے 2 دو ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری pic.twitter.com/kFhxaGpcBx
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) September 28, 2026
جنوری میں کراچی کے قریب منوڑہ کے ساحل سے دور ایک تجارتی جہاز کی ماہی گیری کی کشتی سے ٹکر کے بعد 7 افراد کو بچا لیا گیا تھا، جبکہ 4 لاپتا ہوگئے تھے۔
اسی ماہ کراچی کے رہائشی 8 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی کھلے سمندر میں کیٹی بندر کے قریب الٹ گئی تھی۔
گزشتہ سال تیز ہواؤں کے باعث پورٹ قاسم کے قریب کھلے سمندر میں کشتی الٹنے سے ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔














